English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا: ایشین کوالیفائرز میں پاکستان اور کمبوڈیا آمنے سامنے ہوں گے

پرتھ: فیفا ورلڈکپ 2026ء کے ایشین کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مقابل ہوگی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے اعلامیے کے مطابق پہلے راؤنڈ میں کل جمعہ کو  20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس میں 10 ٹیموں کو دوسرے راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔

فیفا رینکنگ کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ 2 میں پہنچ چکی ہیں، جن کے میچز 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم (home) اور اوے (away) کی بنیاد پر ہوں گے۔ راؤنڈ ٹو میں کوالیفائی کرنے والی 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،جو نومبر 2023ء اور جون 2024ء کے درمیان ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہر ٹیم کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

بعدازاں گروپ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیمیں ورلڈکپ 2026ء میں شریک ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے