English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانورونالڈو کودیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا، ویڈیووائرل

ٹوکیو:عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلا، میچ کے بعد جاپان کے “یانمار ناگائی” سٹیڈیم میں داخل ہونے والے راہداری میں ایک دلفریب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔بچہ اپنے پسندیدہ سٹار کھلاڑی کو دیکھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ رو پڑا۔ 

خوشی کے جذبات میں اس کے آنکھیں بہ پڑی تھیں کیونکہ عالمی سٹار کو دیکھنے کا اس کا خواب پورا ہوگیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہداری میں چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔ 

بچے کی اس والہانہ محبت اور آنسوں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا،بچے نے پرتگالی سٹار سے اپنی قمیض پر دستخط کرنے کا کہا جس کو رونالڈو نے فورا ہی مان لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے بات چیت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے