English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نمرہ علی کی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ آنے والی پہلی آمدنی بتا دی

القمر

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی نمرہ علی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی آمدنی کی تفصیلات اپنے چینل پر بتادیں ۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نمرہ علی نے اپنی یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیتے ہوے کہا کہ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انحصار صرف واچ ٹائم پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یوٹیوب کا مشہور سلور بٹن بھی مل گیا ہے تاہم ہر ماہ آمدنی طے شدہ نہیں ہے بلکہ کبھی زیادہ تو کبھی کم ہوتی رہتی ہے۔

نمرہ علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی 100 ڈالر سے زیادہ پیسے نہیں کمائے اور وہ دیگر ایپلیکیشنز سے بھی پیسے کماتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے