ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور: پاک افغان ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 3 تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 22 تا 26 اگست سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

افغان بورڈ 3 مقابلوں کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا، افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔

کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19 سے 21 اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں