اوسلو: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کو ایک کے مقابلے میں 11گول سے شکست دی، قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد رضا نے 4جبکہ فیصل احمد نے 2گول اسکور کیے، قومی ٹیم کے کپتان طفیل شنواری، عبیداللہ عدیل، محمد علی اور علی آصف نے ایک، ایک گول کیا، قومی اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا تیسرا میچ یکم اگست کو کھیلے گی۔
یاد رہے قومی ٹیم 2015میں دوسری اور 2016میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔
