English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوبز چھوڑ نے کی افواہوں پر رمشا خان کا ردعمل آگیا

پاکستانی اداکارہ رمشا خان ان کے شوبز چھوڑ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ رمشا خان نے میزبان کے سوال کے جواب میں مستقبل میں صف اول کی اداکارہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو وہ ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔

اس انٹرویو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد رمشا خان کے شوبز چھوڑ دینے کی خبریں اور تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو ر ہے تھے تاہم اب رمشا خان نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

ان افواہوں پر ردعمل کے اظہار کے لیے اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ ’ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ہوں لہٰذا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کیا جائے ‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے