English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ویسٹ انڈیز سے ہار گیا، 200 واں ٹی ٹوئنٹی یادگار نہیں بن سکا

نئی دہلی: بھارت ویسٹ انڈیز سے اہم میچ میں شکست کھا گیا، جس کی وجہ سے بھارت کا 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ یادگار نہیں رہے گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 سو میچ کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی جب کہ یہ اعزاز سب سے پہلے پاکستان کو ملا تھا۔  بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں اپنا 200 واں میچ کھیلا تاہم اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ اہم میچ یادگار نہیں بن سکا۔

بھارت کو  ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 رنز سےہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے