English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں

ریاض: تحقیق کے مطابق فٹبال اسٹار رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف چیسٹر کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ کرسٹیانو رونالڈو دوران میچ کسی ایوریج باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں،یاد رہے کہ رونالڈو نے ہیڈر پر گولز کا گذشتہ دنوں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

انھوں نے النصرکلب کی جانب سے سعودی پرو لیگ میں موناسٹر کے خلاف 74ویں منٹ میں اپنے ٹریڈ مارک ہیڈر پر گیند کو جال میں پہنچایا، یہ ان کے کیریئر کا اس انداز سے کیا جانے والا 145واں گول تھا، اس طرح انھوں نے جرمن اسٹرائیکر گیرڈ ملر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے