English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نامور بھارتی کرکٹر بھی حارث رؤف کے مداح  نکلے

نامور بھارتی کرکٹر بھی حارث رؤف کے مداح  نکلے

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک بھی پاکستان کے اسپیڈ اسٹار حارث روف کی بولنگ کے مداح نکلے۔

دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ واضح طور پر حارث روف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین بولرز  میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حارث نے لاہور قلندرز کے ساتھ سفر شروع کیا، لیگ کرکٹ کھیلی اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث رف ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رف ان دنوں انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رف نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے علاوہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث روف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے