کراچی (رپورٹ: وزیر علی قادری)ایشیا کپ 2023 میں میچز کس وقت شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری کردیا گیا۔ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر کھیلا جائیگا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا۔ ایشیاکپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2بج کر 30 منٹ پرشروع ہوں گے۔ایشیاکپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہوگا۔یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائیگا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
ایشیاکپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 31 اگست ملتان میں شیڈول ہے۔سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے اور 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

