ڈھاکا: کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی بنگلہ دیش کے پدما برج پر رونمائی کی گئی۔
ورلڈکپ ٹرافی 3روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچ گئی، جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا، وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا، منگل کی ٹرافی صبح 9سے 12بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی گئی۔
اس موقع پر ویمنز ٹیمز، موجودہ اور سابق کرکٹرز، کرکٹ آفیشلز، آرگنائزرز اور میڈیا ممبران موجود تھیجبکہ بدھ کو سٹی شاپنگ مال میں عام شائقین کیلیے اسے رکھا جائے گا۔

