English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جلدی کریں نماز کیلئے دیر ہو رہی ہے’، بابر کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں، سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے،بابر کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداح قومی کپتان کو سراہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے