ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان ٹیم کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

security

نئی دہلی:  بھارت نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کو اضافی سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔

پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں اور ایونٹ کے منتظمین سے پوچھا جائے تو بہتر ہو گا لیکن ہمیں امید ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کو بھی ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں