ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بنائی گئی بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام لکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شوپیس ایونٹ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے شروع ہو رہا ہے، جو دراصل پاکستان میں طے تھا، تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم بھیجنے سے انکار کی وجہ سے ایونٹ کے 4 میچ پاکستان میں اور دیگر سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان کے روایتی حریف ہونے کی وجہ سے اس کی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام کبھی نہیں لکھا گیا، تاہم اس مرتبہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان کے ہونے کی وجہ سے بھارت کو مجبوراً اپنی جرسیوں پر ایونٹ کے لوگو کے ساتھ پاکستان کا نام بھی لکھوانا پڑ گیا۔

ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم میدان میں ہوگی تو اس کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر پاکستان کا نام ہوگا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں