لاہور: ایشا کپ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں فی الحال صرف ان میچز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جو پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچ کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے مابین 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے پر آن لائن فروخت کے لیے دستیاب کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا ہوگا۔
علاوہ ازیں ٹکٹوں کی قیمتیں 8500، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے بھی مقرر ہے۔ عوام کے لیے آن لائن ٹکٹ 14 اگست کو دستیاب ہوں گے۔
