English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دگنی ہوگئی

new board

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجنگ کمیٹی کی جانب سے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹرکٹ کی رقم دگنی کردی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لاہور قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اعلان کیا کہ قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دگنی کرنے کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم بھی بڑھا رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ یوم آزادی کے جشن کا کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے لانے کے لیے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔

ذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، یہ اپنا اور ملک کا نام مزید روشن کرکے اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے