ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور نگراں وزیراعلی پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے 27ٹیسٹ، 91ون ڈے اور 36ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120اور 34وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں