English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں، نائب صدر بی سی سی آئی

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈکپ میچز کے سکیورٹی پر تحفظات پر راجیو شکلا بول پڑے۔

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے، حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، حیدر آباد میں 9اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے