ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

لاہور: پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلی عہدیداران پاکaستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کا ایشیاکپ کے دوران دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) صدر جے شاہ کو ایونٹ کیلئے دعوت نامے بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

 بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی جس کو ابتدا میں مسترد کردیا گیا تھا۔

 پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ اراکان سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے، چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس اور جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں 30 اگست سے 17 ستمبر کے درمیان ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں