English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، نیرج چوپڑا کی ماں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوش

نئی دہلی :ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے سوال کیا کہ نیرج کیلئے ایک پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟، جس پر نیرج کی والدہ نے کہا کہ میں ارشد ندیم کیلئے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں، میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ میدان میں جا تے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس پر بھی خوش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے