لاہور: ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ پاکستان اور نیپال کے مابین ہوگا، اس سلسلے میں پی سی بی نے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

