English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ میں بھی جیت کا مومینٹم برقرار رکھیں گے، بابراعظم

ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھی کھلاڑی جیت کا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہوتا تو زیادہ خوشی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی، ہم جیت کے اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔

پاک بھارت مقابلے سے متعلق بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ دلچسپ اور اہم ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کیے، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر  ون ٹیم بنے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی، تمام تر مسائل کے باوجود فوکس کرکٹ پر رہا ہے۔ جب مجھے کپتانی ملی تھی تو میں نے کوشش کی تھی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے، لوگوں کی توقعات اور بڑھ گئی ہیں جوکہ ہمیں پوری کرنی ہیں، میرا گول یہ ہے کہ ٹیم کو فائدہ ہو، انفرادی سطح پر سوچنا چھوڑ دیا ہے، ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے سوچتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے