English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ایشیا کپ میں شان دار شروعات، نیپال کو 238 رنز سے شکست

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز نہایت شان دار انداز سے کرتے ہوئے قوم کے حوصلے مزید بلند کردیے۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 343 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

شاداب خان نے 4، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جب کہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیپال کی جانب سے سومپاک کامی 28 ، عارف شیخ 26 اور گلسن جہا 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی دو ہندسوں میں داخل نہیں ہوسکا۔

قبل ازیں ملتان میں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور  آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے