ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی بھی پاکستانی بالنگ اٹیک کے معترف

لاہور:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی پاکستان ٹیم کے بالنگ اٹیک کی تعریف کر دی۔

بھارتی کرکٹرنے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل طاقت اس کے بالرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں،ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے مضبوط سٹرینتھ اس کی بالنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت بالرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں، پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے، یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں