ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: بھارت سے ٹکرانے کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پالے کیلے: ایشیا کپ کے اہم  میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے  درمیان ٹاکرے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ ہی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان رہیں گے۔

اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے تیسرے اور اہم میچ میں کل پاک بھارت ٹیموں کا ٹکراؤ سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں