ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت میچ کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے خاتون اسٹیڈیم میں بریانی کا پتیلا لے آئیں، تصویر وائرل

کینڈی:پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو ہونے والے میچ کے دوران ایک خاندان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو اسٹیڈیم میں بریانی کا پتیلا ہی اٹھا لائے۔ 

اسٹیڈیم سے ایک تصویر سامنے آئی جس میں کراڈ میں بیٹھی خاتون پتیلے میں سے بریانی نکال رہی ہیں۔ انتھونی پرمل نامی صارف نے تصویر شیئر کی اور لکھا ‘پاکستانی مداحوں کے ایریا میں کوئی بریانی لے کر آیا ہے۔

صارف کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا ‘بریانی ہو اور پھر بارش اور پاکستان اور بھارت کا میچ، یہ سب مجھے چاہیے۔ 

ایک اور صارف نے کہا ‘ان خاتون نے شاندار کامبی نیشن بنایا ہے، بارش میں بریانی اور پھر لائیو پاکستان اور بھارت کا میچ، یہ رحمت نہیں تو اور کیا ہے’۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں