English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے، نسیم شاہ

القمر

 اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے۔

ایشیا کپ کے میچز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فی الحال کل کے میچ پر فوکس ہے، کوشش ہے ایشیا کپ جیتیں اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سب اچھا ہی کھیلیں، جس کے ساتھ بھی فائنل ہو بس دعا ہے کہ ہم جیتیں، فاسٹ بولر کے لیے یہ کنڈیشنز آسان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں  لاہور میں پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے