English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے  ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار  رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،انہوں نے بطور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں چھٹا رن لے کر سر انجام دیا۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے