English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے پا گیا

القمر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2017 کے بعد ایک بار پھر بی پی ایل کھیلنے کیلئے تیار، اسٹار کرکٹر نے رنگ پور رائیڈرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017 میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے،بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا۔ 

دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ بھی معاہدہ طے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے