ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں، پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں: بابر اعظم

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ورلڈکپ کے لیے اپنا اسکواڈ تقریبا بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں، پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ پاک بھارت میچ میں موسم کی وجہ سے پریشانی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی، ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے، جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ کا اسٹارٹ اچھا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کیں، مڈل اوورز میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں، افتخار احمد نے بھی اچھی بولنگ کی، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم نے آل رانڈر فہیم اشرف کو کھلایا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اس میچ میں قومی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں