English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبو میں کسینو جانے پر پی سی بی کے 2افسران کو شوکاز نوٹس جاری

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے دو افسران کو کولمبو کے کسینو میں جانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

جواب میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ کھانا کھانے گئے تھے ، رات گئے ریسٹو رنٹ بند ہونے کی وجہ سے کھانے کیلئے مجبورا کسینو کا انتخاب کیا تھا، حلال کھانا نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے کھانا نہیں کھایا تھا تاہم پی سی بی نے فوری طور پر انضباطی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے.

کولمبو کے کسینو میں تین دن پہلے جنرل منیجر انٹرنیشنل عدنان علی اور حال ہی میں میڈیا کے شعبے کا چارج لینے والے عمر فاروق کالسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے جواب طلب کیا تھا، دونوں ہر وقت کھلاڑیوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ کولمبو میں ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کا فیصلہ وہی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے