English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی

القمر

اسلام آباد: معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اب تو یہ درخواست غیر مؤثر ہوچکی۔

دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں، اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں اس پر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہوچکی ہوگی۔

دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین گذشتہ برس جون میں انتقال کرگئے تھے، وہ کراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے