English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا

القمر

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائے والے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے کم ہدف ملنے کے باوجود سری لنکا کی ٹیم اپنی اننگز کی اچھی شروعات نہ کرسکی اور 100 رنز سے پہلے ہی 6 وکٹیں گر گئیں۔

اوپنرز پاتھم نسانکا 6 اور دیموت کارونارت نے 2 رنز بناکر چلتے بنے۔ کشال مینڈس 15 اور سدیرا سمراوکرما 17، چارتھ اسالنکا 22 اور کپتان دسون شناکا 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور  سری لنکا کو  دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو  پوائنٹس ہیں۔

جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لیےکوالیفائی کرجائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے