ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین چوتھا ون ڈے 15 ستمبر کو کھیلا جائیگا

سینچورین: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہااور کے مابین 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا چوتھا میچ 15 ستمبر کو سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ، کینگروز نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان کینگروز ٹیم کو 111 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے جب کہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 15 ستمبر کو سبنچورین جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں