English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں  پاکستان کی دوسری پوزیشن پر ترقی

القمر

لاہور:    ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکگ میں آسٹریلیا کی ٹیم اب بھی پہلے نمبر پر ہے تاہم جنوبی افریقا کے خلاف آخری ون ڈے میں شکست کے بعد اس کے پوائنٹس کی تعداد 115 رہ گئی ہے اور اسے پاکستان پر صرف اعشاریائی پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔

پاکستانی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ اب دوسرے ، بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، دفاعی چیمپئن انگلینڈ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرکے ترقی پانے کے بعد 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلا دیش کی ٹیم 94 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں، سری لنکا 93 پوائنٹس لے کر 8 ویں، افغانستان کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں جب کہ 1975ء اور 1979ء کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 68 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے