ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پالتو کتے کے انتقال کے بعد دعا کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی میرب پر تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے آخری سفر کیلئے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بےجا تنقید اور تبصروں پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک روز قبل میرب نے انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ’ٹوکو‘ نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی، میرا ٹوکو‘، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے۔’

A post shared by Merub Ali (@meruub)

پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے اور ٹرولنگ کرنے لگے۔

جس پر میرب سوشل میڈیا صارفین کی ’بے حسی‘ پر غصہ ہوگئیں۔

انہوں نےانسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا۔‘

میرب نے لکھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہوتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں