English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین اور انشا کی مہندی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل

القمر

اسلام آباد: سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی ۔

مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی جس میں شاہین، ان کے اہل خانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں شادی کیلئے شاہد آفریدی کے گھر کو سجے ہوئے تو دوسری جانب تقریب میں شاہین اور شاہد کو ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا یا اقصی آفریدی کی ہے۔انشا اور شاہین کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے