English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپال میں ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

القمر

لاہور: نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کےاسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21ستمبر کو نیپال کیساتھ کھٹمنڈو کے دشارتھ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ 23 ستمبر کو اسی وینیو پر مالدیپ سے شیڈول ہے۔

قومی اسکواڈ میں گول کیپرز ساحل گل، محسن خان ، محمد عبداللہ، ڈیفینڈرز میں محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم، محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان، عابد علی، حنان نوید اور نجیب اللہ شامل ہیں۔مڈفیلڈرز میں علی ظفر، محمد اذان اور اویس خان، فارورڈز میں شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس شامل ہیں۔ شاداب اختر ہیڈ کوچ، محسن الحسن اسسٹنٹ کوچ، خرم شہزاد گول کیپر کوچ، محمد عبداللہ و صماما امجد فزیو، آمنہ میڈیا اور زوہیر گوندل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے