English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ: ٹیم میں تین اضافی کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان

القمر

اسلام آباد:بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ2023 کے لئے  پاکستان ٹیم کا اسکواڈ 30سے 32افراد پر مشتمل ہوگا۔

آئی سی سی کے قواعد کے مطابق 23افراد کے اخراجات وہ برادشت کرنے کا پابند ہوگا، جب کہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی کے ذمہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے ساتھ 15کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی سفر کریں گے، تاہم ٹیم کا انتخاب کرتے وقت صرف پندرہ نام ہی زیر غور آئیں گے،تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، البتہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی ان ناموں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق تین اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں، البتہ میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے اور انھیں ڈریسنگ روم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے