English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیری پوٹر فلم کا اہم کردار پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور انتقال کر گئے

القمر

نیویارک: ہیری پوٹر سیریز کا اہم کردار پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور 82 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سرمائیکل گیمبون ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کر رہے تھے۔

آئرش اداکار مائیکل گیمبون کو دنیا بھر میں ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے اس سیریز کی 8 میں سے 6 فلموں میں جادوئی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

ہیری پوٹر سیریز کی اولین 2 فلموں میں یہ کردار رچرڈ ہیرس نے ادا کیا تھا جن کے انتقال کے بعد مائیکل گیمبون نے ان کی جگہ لی۔

مائیکل گیمبون کی پیدائش آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہوئی تھی اور لندن کے رائل نیشنل تھیٹر سے انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔

ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمونیا کا شکار ہوئے تھے اور نمونیا سے متاثر ہونے کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج رہے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

5 دہائی طویل کیرئیر کے دوران ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو میں سرگرم رہے اور 4 بافٹا ایوارڈز بھی جیتے، اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات پر انہیں 1998 میں سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے