حیدر آباد دکن :آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے حیدرآباد دکن کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں شاندار عشائیہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھانے اور مینو کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
آرام کے دن کے بعد، انتظامیہ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں عشائیہ کے لیے جانے کا فیصلہ کیا جہاں کھلاڑیوں نے مقامی روایتی کھانوں کا مزہ لیا اور روایتی پان سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1708208131065446758?s=20
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کی ریسٹورنٹ کے عملے اور ویٹر کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ میں موجود عام شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پی سی بی کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں حیدرآباد دکن کے مختلف پکوان دکھائے گئے ہیں ۔ تصاویر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوسری تصویر خوبانی کی میٹھی ہے جبکہ تیسری تصویر میں پیاز کی کھیر، پان اور دیگر میٹھے پکوان دیکھے جا سکتے ہیں۔
https://x.com/ahsannagi/status/1708205609785667720?s=20
پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

