ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ:سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواہاں

نئی دہلی:سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر ویندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول اس ورلڈکپ میں حیران کن سرپرائزز دیکھنے کو ملیں گے، جو کرکٹ شائقین کو حیریت میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ 

سابق اوپنر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کیلئے کسی قسم کی مشکل نہیں چاہتا لیکن شائقین کرکٹ حیران کرنا ہے تو ایسا ہونا چاہیے کہ افغانستان میگا ایونٹ میں پاکستان کو ہرائے، نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرے یا جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرائے۔ اس ورلڈکپ میں مزید دلچسپی بڑھ جائے گی۔ 

سہواگ نے ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف برتری کے حوالے سے کہا کہ بطور ہندوستانی چاہتا ہوں کہ گرین شرٹس کے خلاف ہمارا ریکارڈ مزید مستحکم ہو۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں