اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رائونڈرشاداب خان نے اپنی زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں،قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 4 اکتوبر کو اپنی 25ویں سالگرہ منا ئی، انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1709423959513682169?s=20
ویڈیو میں فاسٹ بالر حسن علی کو دیکھا جا سکتا ہے جو دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خوبصورت کیک تھامے شاداب کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

