ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل

لندن:علاج کے غرض سے برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سرجری کے بعد نسیم شاہ کو 4 سے 6ہفتے تک آرام کا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ بالنگ شروع کر سکیں گے، انجری کے باعث فاسٹ بالر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹرز نے فاسٹ بالر کی سرجری تجویز کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں