انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز بھارت میں ہوگیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز میچ میں جیت کے ساتھ کریں، وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کین ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے،تاہم کوشش ہوگی کیویز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔

