ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘کورولوش عثمان’کےمرکزی اداکار کی کراچی آمد،مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا

کراچی : دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل ‘کورولوش عثمان ‘میں مرکزی کردار تُرک اداکار بوراک اوزچیویت کراچی پہنچ گئے ۔مداحوں نے ترک اداکار کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے مرکزی اداکار بوراک اوزچیویت کراچی پہنچے جہاں انہوں نے نجی شاپنگ مال کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر شائقین اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوگئی اور سیلفیاں لیں۔

تقریب کے دوران ترک اداکار بوراک اوزچیویت نےپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔بوراک کے پرستاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو ترک اداکار سے ملنے کا بہترین موقع ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں