انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
بھارت کے شہر حیدرآباد کے راجیو گارندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت 5 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور سری لنکا کے 30 رنز پر 1 کھلاڑی آؤٹ ہے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے، میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔