حیدر آباد دکن: ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے رضوان اور عبداللہ کی تعریف میں بھارتی کھلاڑی بھی خاموش نہیں رہ سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور سنچریاں اسکور کیں، جس کی مدد سے پاکستان نے سری لنکا کو اہم میچ میں 6 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں ملا ہوا تاریخی ہدف بھی حاصل کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا کہ ‘‘کیا پھینٹا لگایا’’۔
اسی طرح سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں وسیم جعر نے بھی سوشل میڈیا پیغام میں رضوان کی تعریف کرکے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 5 سینچریاں دیکھی ہیں لیکن رضوان نے تو میلہ ہی لوٹ لیا۔