اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اننگز سے قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔
نجی ٹی وی پراگرام میں شعب ملک نے اننگز بریک میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم یہ345رنز کا بڑا ہدف بھی حاصل کرلے گی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پچھلے میچوں کے مقابلے میں یہ پچ بہت بہتر ہے، نواز اور شاداب کی بولنگ جس طرح کامیاب نہیں رہی اسی طرح سری لنکا کو بھی بولنگ میں مشکل ہوگی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر اس پچ پر پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کوئی دو بھی سنچری اسکور کرلیتے ہیں تو یہ ہدف کوئی مشکل ہدف نہیں ہوگا۔