English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست

القمر

نئی دہلی:افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن اور فیورٹ انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

ورلڈ کپ کے میچزبھارتی شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےہیں، میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے عمدہ کھیل کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں انگلش بلے بازوں کو وکٹ سے محروم رکھا۔دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے محض 16 اوورز میں 114 رنز کی شراکت قائم کی۔

 خصوصا رحمن کا انداز خاصا جارحانہ رہا جنہوں نے نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام انگلش بالرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عادل رشید کی گیند پر 28 رنز بنانے والے ابراہیم آسان کیچ دے بیٹھے لیکن افغان ٹیم کو اصل دھچکا اگلے اوور میں لگا۔اپنا 100واں ون ڈے میچ کھیلنے والے رحمت شاہ اس اننگز کو یادگار نہ بنا سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کی دوسری وکٹ بن گئے۔اگلی ہی گیند پر رحمن اللہ گرباز نے ایک خطرناک رن لینے کی کوشش کی لیکن وہ کریز میں پہنچنے میں ناکام رہے اور 80 رنز بنانے کے بعد رن آٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

122 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی کا ساتھ دینے عظمت اللہ عمر زئی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 152 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر چھکا مارنے کی کوشش میں عظمت اللہ بانڈری پر آسان کیچ دے بیٹھے۔جو روٹ نے افغان کپتان کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی جبکہ محمد نبی کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا جو صرف 9 رنز بنا سکے۔

اختتامی اوورز میں افغان اسپنرز راشد خان اور مجیب الرحمن نے اکرام علی خیل کے ہمراہ ذمے دارانہ کھیل پش کیا جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم 284 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔اکرام نے 58 رنز کی باری کھیلی جبکہ راشد نے 23 اور مجیب نے 28 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ مارک وڈ نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے